فیفا ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے ہرادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے ہرادیا
فیفا ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے ہرادیا

قطر میں فیفاورلڈ کپ 2022کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو دو صفر سے شکست دیدی۔

دوحہ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے ہرادیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر تھا،سینیگال کی ٹیم کا پلڑا نسبتاً بھاری رہا مگر اُن کے کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

دوسرے ہاف میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم نیدرلینڈز نے کھیل ختم ہونے سے 12منٹ پہلے گیپکو کے ذریعے برتر ی حاصل کی اور پھر کھیل کے بالکل آخری لمحات میں کلاسین نیگول کرکے ٹیم کی برتری کو دوگنا کردیا۔

مزید پڑھیں:ایرانی فٹبال ٹیم بھی اپنی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج، ورلڈکپ میچ سے قبل ترانہ نہیں پڑھا

واضح رہے کہ اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے6 گول سے شکست دی تھی۔

Related Posts