گلوبل وارمنگ انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔گیلپ سروے کے نتائج شائع

تازہ ترین

تازہ ترین

گلوبل وارمنگ انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔گیلپ سروے کے نتائج شائع
گلوبل وارمنگ انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔گیلپ سروے کے نتائج شائع

اسلام آباد: دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے، اس موضوع پر گیلپ سروے کے نتائج شائع کردئیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گیلپ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں 84 فیصد لوگوں نے ہمارے سوال کا جواب مثبت دیا جبکہ ہم نے عوام سے پوچھا تھا کہ کیا گلوبل وارمنگ انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔ 84 فیصد لوگوں نے اس سے اتفاق کیا۔

گیلپ پاکستان کے مطابق جب پاکستانیوں سے یہ سوال کیا گیا تو دنیا کی طرف سے 84 فیصد مثبت جواب کے مقابلے میں پاکستان سےمثبت جواب صرف 60 فیصد افراد نے دیا۔

سروے کے نتائج کے مطابق 60 فیصد پاکستانی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ گلوبل وارمنگ انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے جبکہ باقی 40 فیصد افراد اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

Related Posts