کراچی میں واٹس ایپ گروپس پر جوا اور سٹہ چلائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں واٹس ایپ گروپس پر جوا اور سٹہ چلائے جانے کا انکشاف
کراچی میں واٹس ایپ گروپس پر جوا اور سٹہ چلائے جانے کا انکشاف

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں واٹس ایپ گروپس پر آن لائن جوا اور سٹہ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ مومن آباد پولیس نے واٹس ایپ گروپس پر آن لائن جوا اور سٹہ چلانے والے منظم گروہ کے خلاف ایکشن لیا، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جوا چلانے والے 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان عباس اور ساجد خان سے جوئے پر لگی رقم برآمد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیکر رولنگ کیس، سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ طلب

ان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مومن آباد فرید کالونی میں خفیہ اطلاع پر مارا گیا، ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے سٹے کی بکنگ کرتے تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی سعید آباد اور اتحاد ٹاؤن میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

Related Posts