معروف سیریز گیم آف تھرونز سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، جس سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گیم آف تھرونز میں جان سنو اور یگریٹ کا کردار ادا کرنے والے فنکار کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔ مغربی میڈیا (پیج 6) کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں نے بچے کی پیدائش کے متعلق ٹونائٹ شو کے دوران کیا۔
فواد خان کی نئی فلم ایم بی جی کے ٹیزر نے دھوم مچادی
مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2021 کے اوائل میں کٹ ہرنگٹن اور روز لیزلی اپنے پہلے بچے کے والدین بن گئے تھے۔ فنکار جوڑے کے مابین ملاقاتوں کا سلسلہ 2012 میں شروع ہوا جو 2018 میں شادی پر اختتام پذیر ہوا جس کے 3 سال بعد دونوں کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہوا۔
دونوں فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پہلے بچے کے اپنے آنے والے بھائی یا بہن کے متعلق تاثرات کو سمجھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ہم اسے نئے مہمان کیلئے تیار کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ روز لیزلی کی عمر 35 جبکہ کٹ ہرنگٹن کی 36سال ہے۔
برطانوی اداکار کٹ ہرنگٹن ایچ بی او سیریز گیم آف تھرونز (2011 تا 2019) کے علاوہ سیچرڈے نائٹ لائیو، اٹرنلز، ویلکم تو ریکزم، ماڈرن لو، ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن، ایکسٹراپولیشنز اور کریمنل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں سے داد وصول کرچکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








