گنڈاپور نے ایک بار پھر دھمکی آمیز زبان استعمال کرنا شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈان

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر دھمکی آمیز زبان کا استعمال شروع کر دیا۔ کہا وفاداریاں بدلنے والوں کو ہم نہیں چھوڑیں گے۔

گزشتہ رات 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اسد قیصر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏کل اندھیرے آئینی ترمیم کو غیرآئینی طریقے سے منظور کیا گیا، یہ ترمیم غیر اخلاقی اور اداروں کے درمیان مزید محاز آرائی کا سبب بنے گی، اس ترمیم کو اتنی جلدبازی سے پاس کرانے کی کیا ضرورت تھی۔

اسد قیصر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کس طرح ووٹ کو غیر آئینی طور پر خریدا گیا، ووٹ کو عزت دو والوں نے ووٹ کی بے حرمتی کی، ممبران پیسوں کے عوض بِک گئے، پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی، چادر اور چار دیواری کی پامالی ہوئی، ترمیم کو سینٹ سے بھی غیر آئینی اورغیر قانونی طور پر پاس کیا گیا، خیبر پختونخوا فیڈریشن کی اکائی ہے جس کے سینیٹرزکی نمائندگی نہیں تھی، اس بل کو ایک نامکمل نمائندگی سے سینیٹ سے پاس کرایا گیا۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جنہوں نے اپنی وفاداریاں بدلیں ان سے حساب لیں گے، ہم انہیں چھوڑیں گے نہیں، اتنے آرام سے ہضم نہیں ہونے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے عدلیہ پر حملہ کیا، مرضی کے بندے بٹھا کر فیصلے کریں گے تو ادارے آگے نہیں بڑھیں گے، رات کے اندھیرے میں ایک غیر آئینی اقدام کیا گیا، غیر آئینی ترمیم صرف اشرافیہ کو فائدہ دینے کے لیے کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات تک نام آجائیں گے کسی بندے کو نہیں چھوڑیں گے۔

Related Posts