گنڈاپور نے کرم میں امن کیلئے ڈنڈا اٹھالیا، جانئے کیا اقدامات ہوں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاکستان ٹوڈے

خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ ضلع کرم میں مسئلے کے پُرامن اور پائیدار حل تک گرینڈ جرگہ علاقے میں رہے گا۔

 وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 18واں اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ کرم میں مختلف واقعات میں اب تک 133 افراد ہلاک جبکہ 177 افراد زخمی ہوئے۔

کرم میں شیعہ سنی فساد، خرابی کی جڑ کیا ہے؟

وزیراعلٰی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرم میں حالات خراب کرنے والے عناصر کو دہشت گرد قرار دے کر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں شیڈول فور میں ڈالا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کرم میں قائم بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔ لوگوں کے پاس موجود بھاری ہتھیار جمع کیے جائیں گے اور کرم شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف مقامات پر 65 چوکیاں قائم کی جائیں گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مالی امداد اور معاوضوں کے لیے 380 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔

Related Posts