گنڈا پور سرکاری پروٹوکول کے بغیر عمران خان سے ملنے جیل جا پہنچے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سرکاری پروٹوکول کے بغیر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پروٹوکول کے بنا اڈیالہ جیل پہنچے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج ہی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

اسپیشل اٹارنی ہدایت اللہ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے، عمران خان سے سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے اور مشاورتی ملاقات میں رازداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ جیل کے باہر خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں، جبکہ اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

Related Posts