پاکپتن، بھائی نے بہن سے اجتماعی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ کیوں درج کروایا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اجتماعی زیادتی
(فوٹو: گلوبل ولیج اسپیس)

پنجاب کے شہر پاکپتن میں بھائی نے بہن سے اجتماعی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا۔ شہر میں ڈکیتی کے دوران 16سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکپتن میں ایک بھائی نے بہن سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے تکنیکی ثبوت کے ساتھ تمام حقائق عوام کے سامنے رکھ دئیے جبکہ مقدمے کے متن کے تحت یہ واقعہ 23 ستمبر کو ہوا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ کا دعویٰ ہے کہ پاکپتن کے گاؤں ملک بہاول کے قریب 23 ستمبر کو 16سالہ لڑکی کو کار سے اتار کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن شاہدہ نورین کا کہنا ہے کہ خود لڑکی کے بھائی آصف عرف عاصم نے مقدمہ درج کروایا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ عاصم عرف عاصم اور اس کے ساتھی پر بہاول نگر میں جنسی زیادتی کے 5 مقدمات درج ہیں۔ مقدمات کے تحت قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے آصف عرف عاصم نے بہن سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں مخالفین کو نامزد کیا ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد تفتیش سے حقائق سامنے آگئے۔ واردات میں جس موبائل فون کے چھینے جانے کا ذکر ہے، وہ لڑکی کی ماں کے قبضے سے برآمد کیا گیا ہے۔ جھوٹا مقدمہ کرنے پر مدعی فریق کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

Related Posts