پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کمسن بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں 6 ملزمان نے 8 سالہ بچی جگنی سے مبینہ زیادتی کی۔جنسی تشدد کے نتیجے میں شدید زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مستونگ میں حساس اداروں کی کارروائی،5دہشت گرد ہلاک
کمسن بچی کے والد رمضان کا کہنا ہے کہ 6 ملزمان میری بیٹی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کی۔ میری خون میں لت پت بیٹی ہسپتال میں تڑپ رہی ہے۔ مجھے انصاف دیا جائے۔
چنیوٹ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمسن بچی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچی سے اجتماعی زیادتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ بچی کو علاج معالجہ اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








