شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا
شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

کراچی میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور شہر میں پائپ لائنز پریشر 12 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھانا پکانے میں دشواری سے شہریوں کو شرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہے۔

سوئی سدرن نے دعویٰ کیا ہے کہ گیس فیلڈز سے 65 ایم ایم سی ایف گیس کی آمدکم ہوئی ہے، سوئی سدرن سسٹم پریشر 60 کے بجائے 12 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر ہے۔

دوسری جانب مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے 2 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں 697 پوائنٹس کا اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 142 روپے ہے۔

Related Posts