مرمت کے کام کی وجہ سے کراچی کے اِن علاقوں میں گیس بند ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی کے چند علاقوں میں آج رات بدھ کو 10 بجے سے جمعرات کی صبح 6 بجے تک گیس کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یہ بندش جام صادق پل کے قریب 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو منتقل کرنے کے سبب کی جا رہی ہے۔ یہ پائپ لائن بی آر ٹی یلو لائن منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کام کے لیے ہٹائی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گیس بندش کا اثر ڈیفنس کے تمام فیزز، ڈیفنس ویو اور اختر کالونی پر پڑے گا۔ اس کے علاوہ اعظم بستی، قیوم آباد اور کلفٹن کے بلاک 3، 5 اور 6 بھی متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گیس کی بندش کوئی نئی بات نہیں، ایس ایس جی سی وقتاً فوقتاً مرمت اور لوڈ مینجمنٹ کے تحت مختلف علاقوں میں گیس بند کرتی ہے۔ صنعتی شعبے اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے بھی اکثر “گیس ہالیڈے” کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Related Posts