اسرائیلی بمباری سے تباہ غزہ رہنے کے قابل نہیں رہا، اقوام متحدہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیل کی غزہ پر بمباری
اسرائیلی بمباری سے تباہ غزہ رہنے کے قابل نہیں رہا، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں نے غزہ کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے سربراہ مارٹن گریفتس نے بیان میں کہا کہ غزہ ناقابل رہائش ہوچکا ہے۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری نے غزہ کو موت اور مایوسی کی جگہ میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لیے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 90 روز کے جہنم اور انسانی اصولوں پرہونے والے حملے آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔

اسرائیل نے غزہ کے 90 فیصد باشندوں کو گھروں سے بے دخل کردیا

مارٹن گریفتس نے کہا کہ انسانی برادری کو 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی مدد ناممکن لگ رہی ہے۔غزہ کے لوگوں کے وجود کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے لیکن دنیا صرف دیکھ رہی ہے۔

Related Posts