نگراں وزیر اعلیٰ کا اعلان آج متوقع، گلگت بلتستان اسمبلی رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

گلگت بلتستان
(فوٹو: وکی میڈیا کامنز)

گلگت بلتستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان آج متوقع ہے جبکہ رات 12 بجے قانون ساز اسمبلی تحلیل ہوجائے گی جبکہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاقِ رائے نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو 3 ناموں پر مشتمل سمری بھجوا دی گئی ہے جن میں مصطفیٰ مدنی راوٹ، محمد علی قائد اور راجہ نظیم کے نام بطور امیدوار برائے نگران وزیر اعلیٰ شامل ہیں۔

اس سے قبل گلگت بلتستان اسمبلی کی اپوزیشن اور حکومت کے اراکین نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکے، یہی وجہ ہے کہ فیصلے کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو مل گیا، جو سمری میں بھجوائے گئے 3 ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے پر حاجی گلبر خان فائز رہے ہیں، جن کے عہدے کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، نگراں حکومت کے باضابطہ قیام کا اعلان کل تک متوقع ہے۔ حاجی گلبرخان جولائی 2023 میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

Related Posts