سپہ سالار کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سپہ سالار کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
سپہ سالار کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، اس دوران انہیں سیکیورٹی صورتحال اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ری ٹویٹ کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد، بہتر سرحدی انتظام اور سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Posts