پاکستان چھوڑنا غمگین لمحہ ہے، جرمن سفیر اُداس ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان چھوڑنا غمگین لمحہ ہے، جرمن سفیر اُداس ہوگئیں
پاکستان چھوڑنا غمگین لمحہ ہے، جرمن سفیر اُداس ہوگئیں

اسلام آباد: جرمن نمائندہ برائے امورِ نوجوانان ماریون فینگز نے پاکستان سے روانگی سے قبل اداس ہوگئیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جرمن سفیر ماریون فینگز نے سجے ہوئے ٹرک کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

جرمن سفیر ماریون فینگز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میرے ساتھ اس سفر میں شریک ہونے کیلئے آپ سب کا شکریہ۔ پاکستان ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔ 4 سال بعد پاکستان کو یوم آزادی کے موقع پر چھوڑنا اُن کے لیے ایک غمگین لمحہ ہے،میں نے یہاں قیام کے دوران لوگوں کی مہمان نوازی اپنی توقع سے کئی زیادہ پائی۔

اپنے ٹوئٹ میں جرمن سفیر نے آم کا ایموجی بناتے ہوئے پوچھا کہ اب اگلے سال مجھے آم کون بھیجے گا؟

مزید پڑھیں:امریکی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

جرمن سفیر کا چند روز قبل اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں میرے قیام کی ایک اور خاص یاد: یہاں کی شادیاں! بازاروں میں خریداری، لباس کی تلاش، رقص کی مشقیں اور ڈھیر ساری تصاویر کھنچوانا، یہ سب ایک بہت دلچسپ تجربہ رہا۔ اب مجھے جرمنی واپس جا کر ان پاکستانی جوڑوں کو پہننے کا مناسب موقع تلاش کرنا ہے۔

Related Posts