کراچی میں جرمن قونصل خانے نے اپنی ویزا سروس دوبارہ شروع کردی ہے۔
شہرقائد میں جرمن قونصل خانے کچھ عرصے کے تعطل کے بعد ایک بار پھر پاکستانی عوام کے لیے اپنی ویزا سروس کا دوبارہ آغاز کردیا ہے، اب جرمنی کا ویزا لگوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے کراچی قونصل خانے میں ویزا سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
جرمن قونصلیٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق کراچی قونصل خانے کا ویزا سیکشن منگل 5 اگست سے معمول کے مطابق درخواست گزاروں کے لئے سروس شروع کردے گا۔
واضح رہے کہ قونصل خانے کی بندش کے دوران اپائمنٹ حاصل کرنے والے درخواست گزاروں کو اب نئے سرے سے ویزے کے لئے پورٹل کے ذریعے اپائمنٹ لینا ہوگی۔
جرمن قونصل خانے نے خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ نان یورپین سیٹزن کیلئے سروس بحال رہے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








