سدھر ہوجاؤ ورنہ پردہ فاش کردونگی! اداکار فیروز خان کی سابق اور موجودہ بیوی کی انسٹاگرام پر لفظی جنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

معروف اداکار فیروز خان کی موجودہ اہلیہ سیدہ زینب اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے درمیان انسٹاگرام پر تنازعہ سامنے آیا۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب علیزا سلطان نے انسٹاگرام پر ایک تبصرہ کیا اور اپنے سابق شوہر سے اپنے بچے کے لیے سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھیجنے کی درخواست کی۔

زینب نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے علیزا کی اس حرکت کو پبلک پلیٹ فارم پر نامناسب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ علیزا پہلے ہی فروز خان کا ذہنی سکون برباد کرچکی ہیں اور انہیں مزید پریشان نہیں کرنا چاہیے۔

زینب نے زور دیا کہ علیزا کو فیروز خان سے مسلسل رابطہ کرنا بند کرنا چاہیے چاہے وہ فون ہو یا ان کے خاندان کے افراد کے ذریعے پیغامات بھیجنا ہو۔زینب نے کہا کہ علیزا کو یہ حق نہیں کہ وہ اس طرح کے ذاتی مسائل پبلک طور پر بیان کریں یا فیروز سے مستقل رابطہ رکھیں۔

انہوں نے علیزا کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی آگے بڑھائیں اور شادی کے بارے میں سوچیں کیونکہ یہ ان کے مسائل کا بہتر حل ہو سکتا ہے۔ زینب نے انتباہ بھی دیا کہ اگر علیزا نے اپنا یہی رویہ جاری رکھا تو وہ اس کا پبلک طور پر پردہ فاش کر دیں گی۔

اس آن لائن جھگڑے نے مداحوں کی توجہ فوری طور پر کھینچ لی اور سوشل میڈیا پر دونوں خواتین کے درمیان کشیدگی پر تبصرے کیے جانے لگے۔

Related Posts