امریکا میں کورونا وائرس سے جتنا نقصان ہو رہا ہے، چین پر اتنا ہی غصہ آرہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران سے تجارت
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے جتنا نقصان ہورہا ہے، مجھے چین پر اتنا ہی غصہ آرہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جیسے جیسے کورونا وائرس کی وباء دنیا بھر میں  پنجے گاڑتی جارہی ہے،  امریکا میں بھی وائرس سے شدید نقصان ہورہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جیسے جیسے امریکا میں کورونا وائرس سے نقصان ہورہا ہے مجھے چین پر آنے والا غصہ شدید سے شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ لوگ اسے دیکھ اور محسوس کرسکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائرس سے امریکا میں ہونے والی اموات بہت کم ہیں۔

ٹوئٹر پر 5 روز قبل اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث امریکا میں جو اموات ہوئیں، وہ کم ہیں جبکہ امریکا  دنیا کے کم ترین شرحِ اموات رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: وائرس سے امریکا میں  اموات بہت کم ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ 

Related Posts