گلگت کی فضا سوگ میں ڈوب گئی؛ سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے 8 رضا کار شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ جیو)

گلگت کے علاقے دنیور نالہ میں ایک دلخراش حادثے نے پورے علاقے کو سوگ میں ڈبو دیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 8 بہادر رضاکار ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق یہ رضاکار سیلاب سے تباہ حال واٹر چینل کی مرمت میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا ایک بھاری تودہ ان پر گر پڑا جس نے ان کی زندگیوں کو نگل لیا۔

حادثے کی سنگینی اس وقت مزید بڑھ گئی جب معلوم ہوا کہ کئی دیگر افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جو بدستور جاری ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔افسوسناک واقعے کے بعد علاقے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت علاج فراہم کیا جا سکے۔

مقامی آبادی صدمے اور غم کی کیفیت میں ہے لیکن اپنے پیاروں کی تلاش میں امدادی ٹیموں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہے۔

Related Posts