سیلفی اور ریلز بنانے پر لڑکیاں ایک دوسرے سے لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلفی اور ریلز بنانے پر لڑکیاں ایک دوسرے سے لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل
سیلفی اور ریلز بنانے پر لڑکیاں ایک دوسرے سے لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

حیدرآباد: لڑکیوں نے سوشل میڈیا کے لیے سیلفی اور ریلز بنانے کے لیے ایک دوسرے کے بال پکڑ کر سر عام پٹائی کرڈالی، لڑائی کا یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے گنٹور میں پیش آیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں یہاں گاندھی پارک کا افتتاع ہوا۔ لوگوں کی کثیر تعداد پارک دیکھنے کے لئے پہنچ رہی ہے، اتوار کی شام کچھ لڑکیاں پارک پہنچیں۔

مذکورہ پارک کے ایک مقام پر ایک لوکیشن بہت زبردست تھی جہاں وہ سیلفیاں لے رہی تھیں اور ریلز بنانے کی کوشش میں تھیں۔

اسی دوران پہلے ریل بنانے کی کوشش میں ان کے درمیان شدید لڑائی ہوگئی، اور وہ ایک دوسرے کے بال پکڑ کر پٹائی کرنے لگیں، ان لڑکیوں کو وہاں موجود افراد اور نوجوانوں نے رکانے کی کوشش کی ساتھ ہی ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

Related Posts