ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈاؤن ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈاؤن ہوگیا
ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈاؤن ہوگیا

اسلام آباد:ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈاؤن ہوگیا۔ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز کا سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آپریشن معطل ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا۔

یوٹیلیٹی حکام کے مطابق سبسڈی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈاؤن ہوا اور سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آٹے کی انٹری ممکن نہیں۔

حکام نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث اشیاء کی فراہمی ممکن نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی اسٹورزکے باہر قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ

واضح رہے کہ پیر سے ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام شہریوں کیلئے آٹے کا10 کلوکا تھیلا 684 روپے میں دستیاب ہے جبکہ سستا آٹا 400 روپے صرف بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کارڈ رکھنے والوں کو دستیاب ہے۔

Related Posts