ایران جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت سنگین مسائل بھگتنے پر مجبور ہوگی۔ آئی ایم ایف

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت سنگین مسائل بھگتنے پر مجبور ہوگی جبکہ نیا بحران عالمی معیشت کے استحکام کا امتحان لے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے جاپان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عالمی معیشت کا امتحان ہے جبکہ جنگ کے  بعد بھی بین الاقوامی معیشت سنگین چیلنجز کے سامنے کھڑی ہوگی۔ دوران جنگ تیل اور گیس کی اہم تنصیبات کا نقصان ہوا۔

سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے اس گزرگاہ سے جہاز رانی تقریباً 90فیصد تک کم ہوگئی ہے۔ 60 فیصد تیل اور 11 فیصد این این جی درآمدات کو آبنائے ہرمز سے گزرنا ہوتا ہے۔ اگر ایران جنگ طویل ہوگئی تو پالیسی سازوں کیلئے نئے چیلنجز پیدا ہوں گے۔ تیل کی قیمتیں پہلے ہی 50فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایران پر جاری امریکا و اسرائیل حملوں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی منڈی ہلا دی، جہاں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ نوٹ کیا گیا۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت 90 اعشاریہ 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جبکہ ڈبلیو ٹی کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 12اعشاریہ 21فیصد کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts