بلاسوچے سمجھے جڑی بوٹیوں یا نامیاتی مصنوعات کا استعمال آپ کی جلد کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے تاہم چہرے پر جڑی بوٹیوں اور ہربل مصنوعات کا استعمال کس مقدار میں اور کس طریقے سے کیا جائے، یہ ایک اہم نکتہ ہے۔

اہم جلدی مسائل کے حل کیلئے ڈاکٹر فرح ناز حیرت انگیز اور آسان نسخے بتاتی ہیں جو پیشے کے اعتبار سے جڑی بوٹیوں کے استعمال کی ماہر یعنی ہربلسٹ ہیں۔ حالیہ ترکیب میں آپ کو گھر بیٹھے چمکتی دمکتی جلد کے حصول کیلئے جڑی بوٹیوں کا استعمال سکھایا گیا ہے۔
ڈاکٹر فرح ناز کی متاثر کن ترکیب سے آپ اپنے ہی گھر کے باورچی خانے میں موجود جڑی بوٹیوں کے استعمال سے اپنی جلد کو شاندار اور چمکتا دمکتا بنا سکتے ہیں۔
اجزائے ترکیبی
ایک چوتھائی چمچ دار چینی
چاول کا آٹا 2 چائے کے چمچ
شہد 1 چائے کا چمچ
لیموں کا رس، چند قطرے
پیسٹ بنانے کا طریقہ:
مندرجہ بالا تمام تر اجزاء باہم ملانے (مکس کرنے) کے بعد پیسٹ بنانے کیلئے پانی کے چند قطروں کا اضافہ کریں۔ دار چینی پاؤڈر کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے کیونکہ یہ جلد کی زیادہ تر اقسام سے مطابقت نہیں رکھتا۔
بہتر ہے کہ دار چینی کو معتدل مقدار میں استعمال کیا جائے اور یہی صورتحال شہد کی ہے جو اگر نہ ہو تو اس کی جگہ ایلوویرا جیل استعمال ہوسکتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








