آج کی شب دعا ہے کہ خدا ہمیں کورونا کا مقابلہ کرنے کی ہمت دے، بلاول بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

Bilawal Bhutto demands FM Qureshi's resignation over Senate Speech

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شب برات کے حوالے سے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج شب برات ایک بڑی رات ہے، میری اپیل ہے کہ گھروں میں عبادت کریں۔

آپ دعا کریں کہ اللہ تعالی پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالے، ہم سب کی دعائیں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی۔

بلاول نے کہا کہ آپ دعا کریں کہ کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے خدا ہمیں طاقت اور ہمت دے۔

میری آپ سب سے گزارش ہے کہ آج کی شب دعا کریں کہ ہم سب مل کر اس مشکل وقت کا سامنا کرسکیں۔

آخر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آج رات آپ گھر میں رہ کر عبادت کریں گے اور دعا مانگیں گے تو آپ دوسروں کی زندگیوں کا بھی تحفظ کریں گے۔

Related Posts