ٹرانس۔شپمنٹ پر پالیسی بنا رہے ہیں، کاروباری برادری تجاویز دے۔عبدالرزاق داؤد

تازہ ترین

تازہ ترین

اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں
اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں

وزیرِ اعظم کے مشیرِ خصوصی برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہم ٹرانس۔شپمنٹ پر پالیسی بنا رہے ہیں جس پر کاروباری برادری سے تجاویز درکار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ وزارتِ تجارت ٹرانس۔شپمنٹ پالیسی بنانے پر غور کر رہی ہے جس پر ہمارے مشاورت کار پریزنٹیشن بھی بنا چکے ہیں۔

پیغام میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پریزنٹیشن میں ہم نے ٹرانس۔شپمنٹ کے حوالے سے ملک میں موجود استعدادِ کار اور پالیسی معاملات شامل کیے ہیں۔

مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہم کاروباری طبقے سے مذکورہ پالیسی پر آراء چاہتے ہیں جن کا تعلق لاجسٹکس یا برآمدات سے ہو اور انہیں برآمدات کا علم ہو۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اِس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے بھی گفتگو جاری ہے جس کے بعد پالیسی کی منظوری کیلئے ایم او سی تشکیل دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: برآمد کنندگان  مبارکباد کے مستحق ہیں۔رزاق داؤد

Related Posts