پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، آج منگل 4 نومبر 2025 کی قیمتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold gains Rs1,300 per tola in local market, tracks international increase
FILE PHOTO

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پیر کے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے، آج سہ پہر کو نئی قیمتوں کے اجراء تک یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرا فہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1115 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے کا ہو گیا۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ نرخ 1600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہو گیا تھا۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 4015 ڈالر ہو گئی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ نرخ 25 روپے بڑھ کر 5152 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی سطح پر پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا کیونکہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کی توقعات میں کمی نے اضافے کی رفتار کو محدود کر دیا۔

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کے باعث بھی قیمتی دھاتوں کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں صبح 0504 جی ایم ٹی تک اسپاٹ گولڈ 4000.65 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہاجبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز صفراعشاریہ 4 فیصد اضافے کے ساتھ 4010 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

سونا اب بھی 20 اکتوبر کو ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطح 4381.21 ڈالر سے تقریباً 9 فیصد کم پر ٹریڈ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے۔

Related Posts