کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی بے چینی کے درمیان پاکستان میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سونے کی قیمت (24 قیراط) فی تولہ 3,200 روپے اور 2,744 روپے فی 10 گرام اضافے سے بالترتیب 230,100 روپے اور 197,274 روپے تک پہنچ گئی۔
دریں اثنا، پاکستانی روپیہ منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید پستائی کا شکار ہوگیا، انٹربینک میں 0.35 فیصد کی گراوٹ سامنے آئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مقامی کرنسی 0.99 روپے کی کمی سے 284.84 پر بند ہوئی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر ہوئی، نیب اعلامیہ
مزید برآں، Moody’s Investor Service نے خبردار کیا کہ پاکستان IMF کی سپورٹ کے بغیر بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








