سونا عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا؛ قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold surges to record Rs410,278 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس سونے کی قیمت میں فی تولہ ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کای گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں 857 روپے اضافہ دیکھا گیا تاہم چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 700 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ چاندی 53 روپے کمی سے 4 ہزار 68 جبکہ فی 10 گرام چاندی 46 روپے کمی سے 3 ہزار 487 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 380 ڈالر تک پہنچ گیا۔

Related Posts