سونا عام انسان کی پہنچ سے باہر! آج کے ریٹس سن کر ہوش اُڑ جائیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ رائٹرز)

پاکستان میں مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج بروز منگل 7 اکتوبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے جو کہ ملکی تاریخ کے بلند ترین نرخ ہیں اور یہ آج سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کے باعث مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 5400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونا 4629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4243 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 26 ہزار 375 روپے تک جا پہنچی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اج فی تولہ چاندی کی قیمت 53 روپے بڑھ کر 4949 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 45 روپے اضافے کے بعد 4242 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 54 ڈالر مہنگا ہو کر 3940 ڈالر پر پہنچ گیا ہے جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 0.53 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 48.50 ڈالر ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی بے یقینی اور مقامی سطح پر مہنگائی کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

Related Posts