آزادی کی خوشی میں پاکستان میں سونا مسلسل سستا! آج 13 اگست کی نئی قیمت جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices surge by Rs8,400 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

بین الاقوامی مارکیٹ میں مندی کے اثرات کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پر فروخت پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز (منگل) کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 2 ڈالر کمی کے بعد 3,354 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر ٹریڈ ہوا۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 59 روپے سستی ہو کر 4 ہزار 72 روپے پر آ گئی۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں طلب میں کمی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اس کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔

Related Posts