پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں زبردست کمی دیکھی گئی کیونکہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں ہونے والی اس کمی کے بعد ایک تولہ 24 قیراط سونا 2 لاکھ 36 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 1,543 روپے فی 10 گرام کی کمی ہوئی اور 2,02,332 روپے فی 10 گرام پر تجارت ہوئی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,85,471 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر فی اونس کمی سے 1961 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید پڑھیں:اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس، 40 اسٹیشنز سیل
24 قیراط کی خالص چاندی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور جمعرات کو 2900 روپے فی تولہ پر تجارت ہوئی، جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور 2,486.28 روپے فی 10 گرام پر تجارت ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








