کراچی: ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کمی سے 237300 روپے پر بند ہوئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2314 روپے کمی سے 203447 روپے پر بند ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 2038 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔
مزید پڑھیں:کاروں کی قیمتیں کم نہ کیں تو سخت کارروائی ہوگی، حکومت نے ڈیلرز کو خبردار کر دیا
دریں اثنا، چاندی کی قیمت بالترتیب 3,100 روپے فی کل اور 2,657.7 روپے فی 10 گرام کے طور پر برقرار رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








