سونے کی نچلی پرواز! پاکستان میں قیمت میں مزید کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold price in Pakistan rises after 5-day decline
FILE PHOTO

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، جمعہ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1595 روپے سستا ہو کر 357000 روپے پر آ گیا ہے جو گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں ایک بڑی کمی سمجھی جا رہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1368 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونا 306069 روپے میں دستیاب ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو بھی سونے کی قیمت میں 460 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 358595 روپے تک پہنچا تھا۔

قیمتوں میں یہ کمی صرف مقامی مارکیٹ تک محدود نہیں رہی، بلکہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3356 ڈالر پر آ گیا ہے، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ فی تولہ چاندی 24 روپے سستی ہو کر 3796 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جو کہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں ایک ہلکی تبدیلی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی بین الاقوامی مالیاتی دباؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی حکمت عملیوں کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

ممکنہ طور پر آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید رد و بدل دیکھنے میں آ سکتا ہے جس پر نگاہ رکھنا سرمایہ کاروں کے لیے اہم ہو گا۔

Related Posts