پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جو عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق ہے،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 84 ہزار روپے پر آ گیا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 515 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز یعنی بدھ کو سونے کی قیمت فی تولہ 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فی اونس سونا 36 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 618 ڈالر پر آ گیا جبکہ اس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
اسی دوران چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور فی تولہ چاندی 32 روپے سستی ہو کر 4 ہزار 326 روپے کی سطح پر آ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








