پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی تولہ سونا 800 روپے کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں 3لاکھ 17ہزار 800 روپے پر آ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 2لاکھ 72ہزار 462 روپے پر پہنچ گئی۔ یہ معلومات آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے فراہم کی گئیں۔
گزشتہ روزپیر کو سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ 3لاکھ 18ہزار 600 روپے تک جا پہنچی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی منگل کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 3021 ڈالر فی اونس (20 ڈالر کے پریمیم سمیت) رہی جو کہ دن کے دوران 6 ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 3475 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








