پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، آج 4 اگست 2025 کو فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold gains Rs1,300 per tola in local market, tracks international increase
FILE PHOTO

کراچی: پیر کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 429 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 368 ڈالر ہو گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت پیر کے روز 3 ہزار 953 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 389 روپے رہی۔

Related Posts