مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید500روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی:مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 3ہزار روپے ہوگئی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں 4ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1747ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگا ہو گیا۔

ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں 500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 3ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت428روپے کے اضافے سے88ہزار305روپے ہو گئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

Related Posts