اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ 800روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 300روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے تک جا پہنچی۔
آج سے 6 روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی جبکہ 10 گرام سونا ایک ہی روز میں 1629 روپے مہنگا ہوگیا۔ نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
بعد ازاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے فی تولہ کمی آئی جس سے سونے کی قیمت 46 ہزار 500 کی سطح پر آگئی تھی۔ اس سے 1 روز قبل سونے کی قیمت 2لاکھ 45 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کی سطح پر تھی۔
قبل ازیں 6 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کا اضافہ بھی ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔ صراف اور جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








