سونے کی فی تولہ قیمت میں 3550 روپے اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز(پیر)کوبھی بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3550 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی قیمت میں اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 1729 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 443 پوائنٹس کی مندی

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 2 روپیہ ایک پیسے مہنگا ہوا ہے۔

Related Posts