کراچی: اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کے بعد پوری دنیا سمیت پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کے روز نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان بھر کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے کے اضافے کے بعد 361500 روپے تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونا 4023 روپے اضافے کے ساتھ 310007 روپے میں فروخت ہوا۔
اس سے قبل جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 356900 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی جمعے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 46 ڈالر کے اضافے سے 3417 ڈالر (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ریکارڈ کی گئی۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 35 روپے بڑھ کر 3780 روپے ہو گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








