پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق 171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہوگیا ہے۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔

Related Posts