سونے کی قیمت میں اضافہ، آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today – November 28, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو عالمی مارکیٹ میں آنے والے مثبت رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہواجس کے بعد نئی قیمت 3لاکھ 54ہزار 665 روپے فی تولہ مقرر ہوئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جو بڑھ کر 304068 روپے تک جا پہنچی۔

یاد رہے کہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ نرخ 354365 روپے پر آ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی سی بہتری دیکھی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3330 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔ اگرچہ دن کے اختتام پر اس میں 3 ڈالر کی کمی نوٹ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے کی کمی کے بعد 3764 روپے پر آ گئی۔

Related Posts