پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 18 مارچ 2026 کو سونے کی قیمت مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹس میں آج 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 5 لاکھ 23ہزار 762روپے جبکہ 10گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 635 روپے ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز منگل کو سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 523,762 روپے ہو گئی تھی۔
آج مقامی صرافہ مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں فی تولہ چاندی کی کی قدر 75 روپے کمی سے 8 ہزار 494 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 64 روپے کمی سے 7 ہزار 282 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور فی اونس 5,010 ڈالر پر ٹریڈ ہوئیں جس میں 20 ڈالر پریمیم شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








