پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتیں بدھ کے روز ایک اور بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور مہنگائی مسلسل نئے ریکارڈز قائم کررہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سونے کی قیمت (24 قیراط) فی تولہ 1,700 روپے اور 1,457 روپے فی 10 گرام اضافے سے بالترتیب 222,700 روپے اور 190,929 روپے تک پہنچ گئی۔.

ایسوسی ایشن کے اشتراک کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چاندی کی قیمت فی تولہ 20 روپے اور 10 گرام 17.15 روپے فی بڑھ کر بالترتیب 2,750 روپے اور 2,357.68 روپے پر طے ہوئی۔

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر کرنسی مارکیٹ پر منفی اثر ڈالتی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

دریں اثنا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے سے 2015 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

Related Posts