ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

کراچی: پاکستانی مارکیٹ میں جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے سے 214,600 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 84 روپے اضافے کے ساتھ 183،985 روپے پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 2008 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 301 پوائنٹس کی مندی

دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں بالترتیب 2,686 روپے فی تولہ اور 2,306 روپے فی 10 گرام کے طور پر برقرار رہیں۔

Related Posts