ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

کراچی: آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی بحالی میں تاخیر کے درمیان انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہونے سے جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سونے کی قیمت (24 قیراط) فی تولہ 400 روپے اور 343 روپے فی 10 گرام کم ہو کر بالترتیب 197,700 روپے اور 169,496 روپے تک پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھات (سونا)کی قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 1819 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 226 پوائنٹس کا اضافہ

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 1.13 فیصد کمی ہوئی، جو کل کے 279.12 روپے کے مقابلے میں 282.30 پر بند ہوئی۔

Related Posts