سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان! جانیں اتوار 3 مئی کو فی تولہ سونا کتنے میں ہے دستیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج بروز اتوار 3 مئی 2026 کو ایل تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ کل بروز پیر 4 مئی 2026 تک کار آمد رہے گے جس کے بعد صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن رپورٹس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 8014 روپے میں خریدی اور فروخت کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، جبکہ مقامی سطح پر طلب اور رسد میں تبدیلیاں سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے باعث حالیہ کمی سامنے آئی ہے۔

Related Posts