مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں ایک روزہ تیزی کے بعد آج دوبارہ کمی کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر کمی دیکھی گئی۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں کمی دیکھی گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا سستا ہوگیا ہے ۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 300روپے کی کمی ہوئی اور اس کی قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 93 ہزار 124روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 235 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، منگل کو فی تولہ سونا 3 ہزار 700 مہنگا ہوگیا تھا ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








