پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی ریٹس میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق 24 قیراط کا ایک تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 315 روپے کمی سے 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 2 ہزار 122 روپے کمی سے 3 لاکھ 49 ہزار 76 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی بازار میں چاندی کی قیمتوں میں اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ آج ایک تولہ چاندی 41 روپے اضافے سے 6 ہزار 4 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 35 روپے اضافے سے 5 ہزار 147 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت بھی کمی دیکھی گئی۔ آج عالمی بازار میں فی اونس سونا 27 ڈالر کمی سے 4 ہزار 218 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 41 ڈالر اضافہ ہونے کے بعد یہ ریٹس 57 اعشاریہ 32 ڈالر پر بند ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








