جشن آزادی کا تحفہ! پاکستان میں سونا سستا ہوگیا، آج فی تولہ قیمت کتنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold gains Rs1,300 per tola in local market, tracks international increase
FILE PHOTO

پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی جو عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے رجحان کے مطابق ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 184 روپے پر آ گئی۔

22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 393 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 2 لاکھ 81 ہزار 595 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 356 ڈالر پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی اور عالمی منڈیوں میں چاندی کے نرخ بدستور مستحکم رہے۔

Related Posts